ابنا: چینی حکومت کی درخواست پر ایرانی بحریہ نے بحری قزاقوں کے ہاتھوں چینی کشتی کو آزاد کرالیا خلیج عمان میں چينی کشتی پر بحری قزاقوں نے حملہ کیا تھا جسے ایرانی بحریہ نے بر وقت کارروائي کرتے ہوئے قزاقوں سے چھڑا لیا۔
چینی ذرائع نے قزاقوں کے ہاتھ ایک چينی کشتی کی نجات کے سلسلے میں ایرانی بحریہ کی بر وقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کی طاقت کی تعریف کی ہے۔ چينی ذرائع چائنا ارگ، شینہوا، گلوبال ٹائمز، چائنا ڈیلی ، اور عوامی اخبار نے ایرانی بحریہ کے اقدام کو بروقت قراردیتے ہوئے ایرانی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تہران میں چینی سفارتخآنہ نے اس سلسلے میں ایران کے اعلی حکام سے مدد کی درخواست کی تھی۔ چینی ریڈیو کے مطابق ایرانی بحریہ نے چینی کشتی کے عملے کے 28 افراد کو بحفاظت بچالیا ہے....... /169